پاکستان اور سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کا کل سے گال میں آغاز –

گال)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے گال میں ہو رہا ہے۔

پاکستانی شاہین اورآئی لینڈرز ایک دوسرے کیخلاف سولہ ٹیسٹ سیریز کھیل چکے ہیں۔7 میچزمیں پاکستان نے میدان مارا جبکہ چار آئی لینڈرز کے نام رہے ۔ پانچ سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوئیں۔ اننگز میں زیادہ 765 رنز پاکستان نے جوڑے ، آئی لینڈرز سے 644 رنز بن سکے۔سب سے زیادہ رنز بنانے میں لنکن بیٹسمین کمار سنگارا سر فہرست ہیں۔ وہ دو ہزار چار سو چھیاسی رنز کے ساتھ ٹاپ پر جبکہ ایک ہزار آٹھ سو آٹھ رنز کے ساتھ سابق کپتان یونس خان دوسرے نمبر پر ہیں۔انفرادی ہائی سکور کی بات کریں تویونس خان نے تین سو تیرہ رنز جوڑے۔زیادہ وکٹیں گرانے میں لیجنڈ مرلی دھرن 80 اور سٹار رنگانا ہیراتھ 65 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ماضی کے ہیرو وسیم اکرم 63 شکار کر کے دوسرے نمبر پر ہیں ۔ بطور کپتان مصباح الحق نے 8 میچ کھیل کر آگے ہیں ۔ لیجنڈ جے سوریا کو پاکستان کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کا موقع ملا۔ –

تبصرے بند ہیں.