پاکستان 6 ماہ بعد کل سے پھر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کھیلے گ

پاکستانی ٹیم نے آخری ٹیسٹ سیریز اس سال جنوری میں سری لنکا ہی کے خلاف امارات میں کھیلی تھی جس میں شارجہ میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے صرف 58 اوورز میں 302 رنز کا ہدف حاصل کر کے سیریز ڈرا کی ۔

گال (ویب ڈیسک) اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے ، اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل بروز بدھ سے گال میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹیم کے کوچ وقار یونس کو امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی شارجہ کی اس جیت کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا اپنے ہوم گراونڈ پر ایک سخت ٹیم ہے جسے ہرانے کے لیے ان کے کھلاڑیوں کو تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو سیریز جیتنے کے لیے سری لنکا کے بلے بازوں خصوصاً مہیلا جے وردھنے کو بڑے سکور سے روکنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنی عالمی رینکنگ بہتر بنائے۔ پاکستانی ٹیم 2006 کے بعد سے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ سری لنکا نے اس سال متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش اور انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ –

تبصرے بند ہیں.