سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ،پاکستان کو ملائیشیا نے بھی ہرادیا

وہر بارو…….ملائیشیا میں کھیلے جانیوالے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن رہی، پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو ملائیشیا نے تین ، ایک سے ہرایا ۔ جوہر بارو میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا کو ہاف ٹائم پر تین ۔ صفر کی برتری حاصل تھی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد نوید نے واحد گول کیا ۔ اس سے قبل پاکستان کو ایونٹ کے لیگ میچز میں برطانیہ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے شکست دی ، ملائیشیا اور آسٹریلیا سے میچز برابر رہے ۔

تبصرے بند ہیں.