پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 29 جولائی کو ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ سے متعلق مذاکرات 29 جولائی کو دبئی میں ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالرکی آٹھویں قسط جاری کی جائے گی۔

اسلام آباد: ) دبئی میں دس روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی جبکہ ہینری فنگر آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت کریں گے۔ مذاکرات میں اپریل سے جون تک پاکستانی معشیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 51 کروڑ ڈالرکی آٹھویں قسط جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کو 7 اقساط میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری کر چکا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.