پاکستانی کرنسی کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ

ایک ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں چار پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی  ) پاکستانی کرنسی روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چار پیسے اضافہ ہوا ۔ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ انہتر پیسے کمی ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں ایک روپیہ دو پیسے کمی ہوئی ۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپیہ اکتیس پیسے سوئس فرانک ایک روپیہ پانچ پیسے اور کینیڈین ڈالر ایک روپیہ انتالیس پیسے سستا ہوا ۔

 

تبصرے بند ہیں.