حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے جاری کر دیئ

حکومت نے رواں مالی سال کے چار ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے جاری کر دیئے۔ ایٹمی توانائی کمیشن کو سب سے زیادہ 23 ارب 73 کروڑ روپے جاری کیئے گئے۔

اسلام آباد: () وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں ایٹمی توانائی کمیشن کو سب سے زیادہ فنڈز جاری کیئے گئے۔ ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے ایٹمی توانائی کمیشن کو 23 ارب 73 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 18 ارب 92 کروڑ روپے، ریلوے ڈویژن کو 15 ارب 21 کروڑ روپے اور پانی سے متعلق منصوبوں کیلئے 9 ارب 74 کروڑ روپے جاری کیئے گئے۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران بجلی سے متعلق منصوبوں کیلئے واپڈا کو2 ارب 69 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کو 5 ارب 58 کروڑ روپے جاری کیئے گئے۔ اعلی تعلیمی کمیشن کو 3 ارب 92 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ ابتدائی چار ماہ میں کابینہ ڈویژن کو 1 ارب 25 کروڑ روپے جاری ہوئے۔ آزاد کشمیر حکومت کو 4 ارب 21 کروڑ اور گلگت بلتستان کو 4 ارب 22 کروڑ جاری ہوئے۔ سیفرون اور فاٹا کو 3 ارب 61 کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم اس دوران ایم ڈی جیز اور خصوصی علاقوں کیلئے کوئی ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.