پاکستان ، سری لنکا کا فیصلہ کن ، انگلینڈ اور بھارت کا تیسرا ون ڈے آج

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج صبح ساڑھے نو بجے دمبولا میں ، جب کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈ ے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے نوٹنگھم میں شروع ہو گا۔

دمبولا (نیٹ نیوز) اس سے قبل پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا تھا ، اور دوسرے میں سری لنکا نے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔ آج دمبولا میں ہونے والے آخری ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیموں میں سے جو جیتی، سیریز اس کے نام ہو جائے گی۔ پاکستان کی ٹیم میں سعید انور کی واپسی سے باولنگ کا شعبہ کچھ مضبوط ہوا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے تو بارش کی نذر ہو گیا تھا ، جب کہ دوسرا میچ بھارت نے سریش رائنا کی شاندار سنچری کی بدولت جیت لیا تھا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں واپس آنے کے لئے انگلینڈ کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہو –

تبصرے بند ہیں.