سہ ملکی سیریز : جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 61 رنز سے ہرا دیا

سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں نسبتاً ایک لو سکورنگ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورجنوبی افریقہ نے تمام وکٹوں پر 231 رنز بنائے ، جب کہ زمبابوے کی ٹیم 39ویں اوور میں 170پر ڈھیر ہو گئی۔

ہرارے (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈیکاک نے بالترتیب 66 اور 76 رنز بنا کر اچھا آغاز فراہم کیا ، تا ہم ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ، اور گرتے پڑتے پچاسویں اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر 231 رنز بنا کر تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی جانب سے اتسییا نے پانچ نیومبو نے تین چتارا نے دو وکٹ لئے۔ جواب میں میزبان ٹیم 170پر آوٹ ہو گئی۔ سکندر رضا 35 اور ولیمز 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹین اور میکلا رن نے تین تین اور فانگیسو نے دو وکٹ حاصل کئے۔ مین آ ف دی میچ کا اعزاز پانچ وکٹیں لینے والے اتسییا کو ملا۔ –

تبصرے بند ہیں.