پاکستانی کرکٹ ٹیم کی گال میں بھرپور پریکٹس

کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ،سینئر کھلاڑی یونس خان بھی ایکشن میں دکھائی دیئے

کولمبو ( ) پاکستانی کرکٹرز نے سری لنکا میں آنے والی سیریز کی تیاریاں شروع کردیں ،قومی کرکٹرز نے گال کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی سمیٹنے کے لیے قومی پلیئرز نے کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ ون ڈے سکواڈ میں واپس آنے والے یونس خان بھی ایکشن میں دکھائی دیئے ۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم کو سری لنکا میں کامیابی چاہیئے تو اس کے لیےانہیں مہیلا جے وردھنے کو اپنی فیئرویل سیریز میں رنز بنانے سے روکنا ہوگا ۔ گرین شرٹس اس دورے میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی آئی لینڈرز کا سامنا کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 اگست سے گال میں شروع ہوگا ۔ کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں 14 اگست سے شروع ہونے والا میچ سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے کا الوداعی ٹیسٹ ہوگا ۔ جس کے بعد وہ طویل دورانیے کی کرکٹ کو خیرباد کہ دیں گے ۔ قومی شاہین 20 اگست کو میزبان الیون سے ون ڈے پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 23 اگست کو شیڈول ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.