پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کیخلاف سیریز کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئی

قومی کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ میزبان حریف کو زیر کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

ڈھاکا:قومی کرکٹ ٹیم مختصر سیریز کھیلنے کے لئے بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی ون ڈے سکواڈ میں نئے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد، فواد عالم، محمد حفیظ، سعید اجمل، راحت علی، سمیع اسلم، اسد شفیق، احسان عادل، جنید خان، حارث سہیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔ روانگی سے قبل کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلا دیش میں سینئرز کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی۔ تاہم انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آئے گا۔ واضع رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد اپنے پہلے دورے پر بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی جہاں اسے میزبان حریف کے خلاف تین ایک روزہ، ایک ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے۔ سیریز کا آغاز میرپور میں 17 اپریل کو ون ڈے میچ سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.