انگلینڈ پانچ وکٹوں پر 341 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گا

انگلش ٹیم ناکامیوں سے بھرا ریکارڈ ٹھیک کرنے نکل پڑی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میں انگلینڈ پانچ وکٹوں پر 341 رنز کے ساتھ آج دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گا۔

انگلش ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کا شاندار آغاز کر دیا۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش بلے بازوں کو شروعات میں ہی 34 رنز پر تین وکٹوں کا نقصان ہو گیا۔ آئن بیل اور جوئے روٹ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 177 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ آئن بیل 143 اور جوئے روٹ 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔ –

تبصرے بند ہیں.