یمن: عرب اتحادی ممالک کی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 600 ہو گئی

سعودی عرب اور اسکے اتحادی ممالک کی فضائیہ کے یمن میں حوثی باغیوں پر حملے جاری ہیں۔ عدن میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔

صنعا:سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت اور عدن میں حوثی باغیوں پر بمباری کی۔ اتحادی فضائیہ نے اسلحے کے ذخیروں، گاڑیوں اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں لڑائی کے دوران چھ سو افراد ہلاک، بائیس سو زخمی جبکہ ایک لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یمن میں جاری لڑائی کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنی سرحد پر سیکورٹی بڑھالی ہے۔ صوبہ شبوا کے قریب آرمی بیس کیمپ پر قبائلیوں کی پیش قدمی کے بعد فوجیوں نے کیمپ کو خالی کر دیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن میں اسکول اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو اسلحہ ڈپو میں بدل دیا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ فضائی حملوں سے باغیوں کی نقل و حمل کو بڑی حد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.