پاکستانی عوام بہادر ہیں جو خوف کے ماحول میں بھی ووٹ ڈالنے نکلے، جمائمہ
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بہادر ہیں جو خوف کے ماحول میں بھی ووٹ ڈالنے نکلے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائمہ نے کہا کہ انتہائی خوف کے ماحول میں بھی آج کے دن پاکستانی بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے نکلے جو قابل تحسین ہے۔جمائمہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں امن اور عوام کی خوشحالی اوران کے تحفظ کے لئے دعا گو ہیں۔ جمائمہ نے کہا کہ ہمارے دونوں بچوں نے انتخابات کے جوش و خروش میں اور اپنے والد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگ کے کرتے زیب تن کئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.