امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کیلئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہیں ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکا پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں انسانی حقوق، صحافیوں کے تحفظ جمہوریت اور جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی جیسے بنیادی اور اہم معاملات پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.