پاکستانی تن ساز عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیت ل

اکستان کا کھیل کے میدان ایک اور کارنامہ، پاکستانی تن ساز عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا.

میلبورن: () آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے تن سازی کے مقابلے میں پاکستانی شہری عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ہالی ووڈ کے اداکار اور سات مرتبہ مسٹر اولپمیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو ایوارڈ سے نوازا۔ آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کر دیا۔ عاطف انور کو 100 کلو گرام سے زائد کی کیٹگری میں آرنلڈ کلاسک ایوارڈ دیا گیا۔ واضع رہے کہ عاطف انور نے 2005ء میں مسٹر پاکستان کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ عاطف انور مسٹر سندھ اور مسٹر کراچی کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ 2009ء میں منعقد ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں انہوں نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.