پاکستانی بیٹنگ خواب غفلت سے جاگنے لگی

ووسٹر:  پاکستانی بیٹنگ خواب غفلت سے جاگنے لگی، ووسٹرشائر سے دو روزہ میچ کے پہلے دن ٹیم نے 3 وکٹ پر 261 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، متبادل اوپنر سمیع اسلم آزمائش پر پورا نہ اترسکے، انتہائی محتاط انداز اختیار کرنے کے باوجود وہ صرف 17 رنز تک محدود رہے، اظہر علی نے پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 81 اور شان مسعود نے 67 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق 2روزہ ٹور میچ میں میزبان ووسٹر شائر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے تمام ریزرو کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا، محمد حفیظ کو آرام دیتے ہوئے شان مسعود کے ساتھ سمیع اسلم کی آزمائش کو ترجیح دی گئی، دونوں اوپنرز نے انتہائی محتاط آغاز کیا، ایڈ برنارڈ اور چارلی مورس کے ابتدائی6 میں سے صرف ایک اوور میں سے رنز بنے، باقی 5میڈن رہے،پہلی بائونڈری سمیع اسلم نے 13 اوور میں لگاکر مہمان ٹیم کا اسکور22تک پہنچایا، نوجوان اوپنر اپنی اننگز کو زیادہ طول نہ دے سکے،وہ57گیندوں پر 17رنز بناکر ایلکس ہیپبرن کی گیند پر ٹام کوہلر کو کیچ تھما بیٹھے۔

تبصرے بند ہیں.