اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا جائے، محمد الیاس

لاہور:  سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اظہرعلی کوقومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹا کرصرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنے کی تجویزدے دی، ان کاکہنا ہے کہ دونوں طرز کی کرکٹ ٹیموں کا حصہ بننے کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثرہورہی ہے، میری رائے میں انھیں ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 کرکٹ سے دور رکھا جائے۔

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اظہرعلی تکنیکی طور پرمضبوط بیٹسمین ہیں، وہ دورہ انگلینڈ کے دوران اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم اس لیے نہیں کرپا رہے کیونکہ وہ دو طرز کی کرکٹ میں الجھے ہوئے ہیں، ایک روزہ ٹیم کی کپتانی کا بھی الگ سے دباؤ ہے، میری تجویز ہے کہ فی الحال انھیں ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے دور رکھا جائے۔

تبصرے بند ہیں.