کراچی: پاکستان4جولائی سے بھارتی شہر چنئی میں شیڈول 20 ویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور انداز میں شرکت کریگا۔ دورے کیلیے قومی ٹیم کا انتخاب 24 مئی سے اسلام آباد میں ہونے والی 42 ویں قومی چیمپئن شپ کے دوران کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے اعزازی سیکریٹری ظفر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ بھارت میں بعض معاملات کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ کے منتظمین کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے،فیڈریشن پی ایس بی کے تعاون سے اس4 روزہ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس کے لیے مکمل تیاری کریں گے، انھوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ سے قبل24 سے26 مئی تک اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں42ویں قومی مینز اور ویمنز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ منعقد ہوں گی،اس میں فیڈریشن کے17 یونٹس شرکت کر رہے ہیں،ان میں چاروں صوبے،آزاد جموں وکشمیر، گلگت و بلتستان اور مختلف ڈپارٹمنٹس شامل ہیں، تقریباً500 ایتھلیٹس میدان میں اتریں گے۔
تبصرے بند ہیں.