راجستھان رائلز نے دہلی ڈیر ڈیولز کو 9 وکٹ سے مات دیدی، ممبئی انڈینز بھی کامیاب

جے پور / ممبئی: آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے دہلی ڈیرڈیولزکو 9 وکٹ سے مات دے دی، اس کامیابی کی بدولت ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی، چنئی بدستور سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہلی ڈیرڈیولز نے 4وکٹ پر 154رنز اسکور بورڈ پرسجائے،بین روہیر نے 64 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،راجستھان رائلز نے 19 بالز قبل محض ایک وکٹ گنواکر ہدف تک رسائی پالی، اجنکیا راہنے (63) اور شین واٹسن نے(28) کے درمیان 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی، ڈریوڈ 53رنز کی صورت میں مسلسل دوسری ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، راہنے اور ان کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 108رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ دوسرے مقابلے میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 60 رنز سے مات دیدی، فاتح ٹیم نے6وکٹ پر170رنز بنائے، ٹنڈولکر48، ڈیوائن اسمتھ47 اور دنیش کارتھک34رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فلڈ لائٹس بند ہوجانے کی وجہ سے ممبئی کی اننگز میں تعطل بھی آیا، کولکتہ 18.5 اوورز میں 105 پر ہمت ہارگئی،کیلس24 اور دیبابراتاداس 23رنز بناکر نمایاں رہے، ہربھجن نے3وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.