خیبرایجنسی: افعان فورسزکے اہلکارکی جانب سے خاصہ دارفورسز کے جوان کوتھپڑمارنے کے بعد طورخم بارڈرکوہر قسم کی آمد رفت کیلیے بند کردیاگیا ۔ خاصہ دارفورسزکے ایک اہلکارکو تھپڑمارنے پر بارڈر سیل کردیا گیا ، بارڈرصبح 11بجے سے شام تک بندرہی ،بارڈر سیل ہونے سے نیٹوکوسپلائی بھی معطل ہو گئی ،دونوں طرف سے ہزاروںلوگ جمع ہوگئے، خواتین بچوں سمیت مریضوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔سر کاری ذرائع کے مطابق پاک افعان بارڈرطورخم افغانستا ن سے پاکستان داخل ہو نے والوں کوبغیر سفری دستاویزات نہیں چھوڑاجارہاتھا ۔جس افعان نیشنل آرمی کے ایک اہلکارنے خاصہ دار فورس کے اہلکار کو تھپڑ مارا اور اس طرف سے بارڈرکوہر قسم آمد رفت کیلیے بند کر دیا جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے بھی بارڈر کومکمل طورپرسیل کردیا۔بارڈرسیل ہو نے کی وجہ سے دونوںطرف سے ہزاروں لو گ جمع ہو گئے جن میں مریض ،خواتین ،بچے اور بوڑھے شامل ہیں،بارڈر سیل ہونے کی وجہ افغانستان لے جانے والے کئی لاشیں بھی بارڈر پر رکوادی
تبصرے بند ہیں.