Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانیوں نے سوئس اکائونٹس سے28کروڑ ڈالر نکلوا لیے

کراچی: پاکستانیوں نے ایک سال میں سوئس اکائو نٹس سے28کروڑڈالرنکلوالیے،ایک سال کے دوران پاکستانیوں کے اثاثے نصف رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈکے بڑے بینک میں پاکستانیوںکے اثاثوںکی مالیت کے بارے میں دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔سوئٹزرلینڈکے مرکزی بینک کے مطابق2012 کے اختتام پر پاکستانیوںکی رقوم کا مجموعہ24کروڑ19لاکھ سوئس فرینک تھا۔امریکی ڈالروں میں یہ رقم25کروڑ 10لاکھ ہے۔ایک سال پہلے سوئس بینکوں میں پاکستانی اثاثوں کی مالیت 53 کروڑ ڈالر تھی۔ 28 کروڑ ڈالر نکلوائے جانے سے اثاثے نصف رہ گئے۔پیپلز پارٹی کی حکومت کے آغاز پر سوئس اکائونٹس میں پاکستانیوں کے اثاثے 64 کروڑ ڈالر اور2003میں75 کروڑ ڈالرتھے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.