پاور سکینڈل کےلئے ریتائرڈ جج کو انکوائری کمیشن کا سربراہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامئہ نگار )حکومت نے پاور سیکٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے نام پرغور کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر انکوائری کمیشن کو ٹی او آر بنا کر دیے جانے کا بھی امکان ہے، پاورسیکٹر انکوائری کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کا اعلان چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیاتھا کہ پاور سیکٹر کے ذریعے قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کہا تھا کہ پاور سیکٹر کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.