پاور اسٹیشن کا کنڈکٹر پھٹ گیا، کئی اضلاع کی بجلی معطل

کراچی: گڈوتھرمل پاور اسٹیشن میں کنڈکٹر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑدھادیا گیا۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کا مین پی تھرٹین کنڈکٹر پھٹنے سے دو سو بیس کے وی گڈو سے سبی، شکارپور، اوچ، ملتان جانے والی لائنوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ فنی خرابی کے باعث سندھ کے دو اضلاع کشمور، شکارپور، لاڑکانہ اور جیکب آباد متاثر ہوئے جبکہ سبی، اوچ، کوئٹہ ، قلات ،خضدار، مستونگ، نوشکی، چمن ، قلعہ عبداللہ، جعفرآباد، نصیرآباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی سمیت بلوچسان کے بائیس اضلاع میں بجلی فراہمی منقطع ہوگئی۔ اس کے علاوہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے کچھہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر پی تھرٹین کے پھٹنے کی وجہ درجہ حرارت بڑھنا بھی ہوسکتا ہے۔ ادھر گیس نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹ بند ہوگئے، کے ای ایس سی انتظامیہ نے رہائشی علاقوں میں بارہ اور صنعتی علاقوں میں پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.