پاناما لیکس پر بحث کے دوران خاموش نہ ہونے پر اسپیکر نے کیوی وزیراعظم کو ایوان سے نکال دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران خاموشی اختیار نہ کرنے پر اسپیکر نے وزیراعظم کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑے کے حوالے سے خبریں روز کا معمول ہیں، کہیں بات نوک جھونک پر ختم ہوجاتی ہے تو کہیں بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے لیکن نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم کو ہی ایوان سے باہر نکال کر نئی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جانکی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ اس دوران گرما گرمی بڑھ گئی جس پر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر نے وزیر اعظم جانکی سمیت دوسرے اراکین پارلیمنٹ کو خاموش ہونے کی ہدایت دی لیکن وزیر اعظم نے اسپیکر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور چلاتے رہے جس پر اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.