ملک بھرمیں سانحہ 12 مئی کے خلاف وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ

کراچی: ملک بھر کے وکلا 12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں جب کہ اس موقع پر عدالتی کارروائیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

سانحہ 12 مئی کے خلاف آج ملک بھرمیں وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن محمود الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اورکراچی بارایسوسی ایشنز کی اپیل پر بائیکاٹ کیا جارہا ہے اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا، سانحہ 12 مئی کے خلاف وکلاء اور سیاسی جماعتیں احتجاجی اجلاس اور جلسے منعقد کریں گی جب کہ سانحہ 12 مئی کے حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.