پالی کیلے ٹیسٹ، پہلے دن سری لنکا نے 8 وکٹ پر 272 رنز بنا لی

پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 8 وکٹ پر 272 رنز بنا لیے۔ پہلا دن کرونا رتنے اور یاسر شاہ کے نام رہا۔

 

پالی کیلے: () سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے راحت علی نے اوپنر سِلوا کو 9 رنز پر چلتا کیا تو ٹیم کو کچھ راحت ہوئی۔ پھر کرونا رتنے اور تھرانگا کی شراکت نے پاکستانی بولنگ کی طاقت ختم کر دی۔ ایک سو چھ رنز کے مجموعے پر یاسر شاہ نے کمال کیا۔ چھیالیس رنز پر کھیلتے تھرانگا کو میدان بدر کیا پھر وکٹوں پہ وکٹیں گرنے لگیں کپتان اینجلو میتھیوز تین رنز پر کریز چھوڑ گئے ۔ اظہر علی کی بولنگ صلاحیتیں اس وقت رنگ لائیں جب انہوں نے جم کر کھیلنے والے اوپنر کرونا رتنا کی چھٹی کرائی دن کا اختتام ہوا تو سری لنکا کے 8 وکٹ پر 272 رنز تھے۔ یاسر شاہ چار وکٹوں کے ساتھ مرد میدان بنے راحت علی اور اظہر علی نے دو دو بیٹسمین کے ساتھ دو دو ہاتھ کیے۔

 

تبصرے بند ہیں.