سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا –

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلال آصف ، مختار احمد پہلی بار ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور: ) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کے مطابق اظہر علی کو پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، اسد شفیق ، شعیب ملک ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد رضوان ، بابر اعظم ،عماد وسیم ، سرفراز احمد، یاسر شاہ کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بلال آصف ، مختار احمد پہلی بار ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ باؤلنگ میں انور علی ، محمد عرفان ، احسان عادل ، راحت علی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ جنید خان ، محمد سمیع ، وہاب ریاض ، حارث سہیل کو انجری کے باعث ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.