یاسر شاہ ایک ہی سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی باؤلر

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ میزبان سر زمین پر نہ صرف وکٹیں اپنے نام کر رہے ہیں بلکہ سری لنکا کے خلاف ریکارڈز بنانے میں بھی مصروف ہیں۔ یاسر شاہ آئی لینڈرز کے خلاف ایک سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک،) پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکن سر زمین پر آئی لینڈرز کو دن میں تارے دکھا دیے ۔ قومی باؤلر نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر ریکارڈ قائم کیا ۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف ایک سیریز میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ۔ اس سے پہلے جادوگر اسپنر سعید اجمل کو 18 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل تھا۔ قومی باؤلر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بلے بازوں کی خوب دھنائی کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرئیر کی سب سے تیز 50 وکٹیں اپنے نام کرکے وقار یونس کا ریکارڈ توڑا۔ یہی نہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی یاسر شاہ نے لنکن بیٹسمینوں کی 8 وکٹیں اڑایں۔

 

تبصرے بند ہیں.