Latest National, International, Sports & Business News

پابندی کے باوجود پتنگ بازی، جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں مزید جواب طلب

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں مزید جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بسنت کے خاتمے کے باوجود شہر میں غیر قانونی پتنگ بازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔دورانِ سماعت ہوم سیکرٹری نے عدالت میں تازہ رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق بسنت کے دوران مختلف حادثات میں درجنوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم بسنت کے دوران 53 افراد ہلاک ہوئے، کرنٹ لگنے سے 3، درختوں سے گر کر 2 جبکہ چھتوں سے گرنے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کیمیکل ڈور کے استعمال سے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں 65 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، عدالت نے کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا، جبکہ درخواست گزار کے وکیل سے بھی جواب الجواب مانگ لیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بسنت کے دوران کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی ضبطی، محفوظ رکھنے کے مقامات، درج مقدمات، گرفتاریوں اور سزاؤں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔

تبصرے بند ہیں.