ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے چودہ رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ثناء میر قیادت کریں گی۔ لاہور میں ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ میں ہونیوالے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے منتخب کی جانیوالی ٹیم میں کپتان ثناء میر،نائب کپتان بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں میں نین عابدی، ندا راشد، جویرہ ودود، رابعہ شاہ، آسماویہ اقبال، صومایہ صدیق، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، بتول فاطمہ، قانتا جلیل، ارم جاوید اور جویریہ رؤف شامل ہیں۔چار کھلاڑیوں کو ریزرو رکھا گیا ہے۔قومی ٹیم چوبیس جون سے دس جولائی تک انگلینڈ اور گیارہ سے بیس جولائی تک آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی اور پھر آئرلینڈ میں ہی تئیس سے اکتیس جولائی تک ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن دکھائی دے گی۔

تبصرے بند ہیں.