شائقین کرکٹ کا آئی پی ایل کو ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت میں انڈین پریمئر لیگ کو ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انڈین پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ میں غم وغصے کی لہرپھیل گئی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے جاری ہیں اور ان کے پتلے جلائے جارہے ہیں۔ شائقین کا مطالبہ ہے کہ انڈین پریمئرلیگ کوختم کیا جائے اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.