ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ؛ جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

ایڈیلیڈ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جس کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کی مابین میچ کواٹر فائنل کی صورت اختیار کرچکا ہے۔پہلے بیتنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پروٹیز کو 13 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.