ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ڈھاکا: () بنگلہ دیش میں ہی کھیلے جا رہے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے آئی لینڈرز کو ایک سو تیئس رنز کا ہدف دیا۔ بسمہ معروف نے باسٹھ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کپتان ثناء میر نے بیس رنز جوڑے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ بیس اوور میں ایک سو آٹھ رنز تک محدود رہی۔ ثانیہ خان 3 اور انعم امین 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ –

تبصرے بند ہیں.