ٹی 20 رینکنگ، آل راؤنڈ کیٹیگری میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن پر

آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ بیٹنگ کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانیوالی پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

دبئی: () آئی سی سی کی پریس ریلیز میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کا اعلان ہوا۔ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کھلاڑی ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ محمد حفیظ کی 18 ویں اور عمر اکمل کی 20 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے آرون فنچ پانچ سیڑھیاں پار کر کے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انہی کے ہم وطن کیمرون وائٹ نے 13 درجے ترقی کر کے 24 ویں پوزیشن حاصل کی۔ جارج بیلی بھی کیریر بیسٹ 33 درجے ترقی کر کے 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کا پہلا نمبر ہے۔ بولنگ میں محمد حفیظ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے شین واٹسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ 427 پوائنٹس کے ساتھ محمد حفیظ دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن دوسرے اور بھارت کے یوراج سنگھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.