بگ تھری کے معاملے پر پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے طویل اجلاس میں بھی بِگ بی کے خلاف ڈٹے رہنے پر اتفاق ہو گیا۔ چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہےکہ سری لنکا سمیت جنوبی افریقہ سے رابطے میں ہیں، بھارت نے غیر مشروط سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

لاہور: () نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی صدارت میں بورڈ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر پی سی بی اپنے پہلے موقف پر ہی ڈٹا ہوا ہے۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے دو خط لکھے ہیں۔ آٹھ فروری کو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے اُن سے ملاقات بہت ضروری ہے ۔ وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہوئی تو آئی سی سی اجلاس میں وہی بات کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گی۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی سے گورننگ اور فناس کمیٹی میں ممبران کی تعداد پانچ سے بڑھانے کی بات کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نیوٹرل مقام پر ہوم سیریز کھیلنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر چئیرمین پی سی بی بنے تھے اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم غیر جمہوری کام نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.