عمر اکمل معاملے کی انکوائری کرائیں گے: ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ فاٹا سے کراچی تک تمام ریجنز کو ملک کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے اعلان کی بھی خبر دیدی۔

لاہور:) پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ریجنز سے آنے والے تمام مندوبین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے کراچی تک سب کو پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ آئی سی سی کے بگ تھری معاملے پر پوچھے گئے سوال پر چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف ہیں اس حوالے سے وہ ان کی رہنمائی چاہتے ہیں۔ ذکاء اشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انکوائری کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی جو بہتر ہو گا اسے ہی منتخب کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.