ٹی ٹونٹی میچ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56 رنز سے شکست دے

انگلینڈ نے واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو چھپن رنز سے شکست دے دی۔ 

مانچسٹر: ) اولڈ ٹریفورڈ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں 191 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 17 ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ نے جو روٹ کے 68 ، ایلکس ہیلز کے 27 اور بین سٹوکس کے 24 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمز نے 57 رنز بنائے جبکہ کپتان بریڈن میکلم نے 35 سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کے آخری پانچ کھلاڑی صرف چار رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی نے 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

تبصرے بند ہیں.