حارث سہیل گھٹنے انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر

دورہ سری لنکا پر موجود قومی ٹیم کیلئے ایک اور جھٹکا۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں موجود آل راؤنڈر حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ 

گال: () آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر حارث سہیل کے زخمی ہونے کی صورت میں آئی ہے وہ سری لنکا میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنا گھٹنا زخمی کروا بیٹھے جس کے بعد منیجمنٹ نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ سری لنکا پر موجود پاکستانی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.