ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈیز کیلئے سکواڈ میں شامل کرکٹر یو اے ای پہنچ گئے

عمر گل ، اویس ضیا، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، ناصر جمشید ، احمد شہزاد ، رضا حسن اور سہیل تنویر جانے والے کھلاڑیوں میں شامل

لاہور : ٹی 20 اور پہلے دو ون ڈے میچز کے لیے سکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز یو اے ای پہنچ گئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ قومی ٹی 20 اور دو ون ڈے میچز کے لئے بیشتر کھلاڑی پہلے سے ہی یو اے ای میں موجود ہیں ۔ شاہد خان آفریدی اور عمر اکمل اشتہار کی شوٹنگ کے لیے چار روز سے دبئی میں ہیں ۔ عمر گل اور اویس ضیاء اسلام آباد ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، ناصر جمشید ، احمد شہزاد ، رضا حسن اور سہیل تنویر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 چار دسمبر، دوسرا پانچ دسمبر جب کہ پانچ ون ڈے میچز سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو شیڈول ہے

تبصرے بند ہیں.