چمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کل بھارت جائے گی

چمپئنز ٹرافی چھ دسمبر سے بھوبنیشور میں شروع ہوگی ، قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ بلجیئم کی ٹیم سے ہوگا

لاہور : ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی ۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا ، لیکن دو روز سے کھلاڑی ابھی اپنے گھروں میں ہیں ۔ منگل کو تمام کھلاڑی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اکٹھے ہوں گے جہاں سے اٹھارہ کھلاڑی اور چھے آفیشلز کا دستہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگا ۔ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ چھ دسمبر سے بھارتی شہر بھوبنیشور میں سجے گا ۔ افتتاحی روز پاکستان کا پہلا میچ بلجیئم سے ہے ۔ قومی ٹیم کے پول میں شامل دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہے ۔ دو سال پہلے آسٹریلیا میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.