ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری

آج کا میچ آسٹریلیا کے شہر  جی لانگ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے،  اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.