پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈولڈ ہے، اس میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
جمعہ کو محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ ہفتے کے روز بھی موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے لیکن کبھی کبھار سورج نکلنے کا بھی امکان ہے۔
اتوار کو میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی ہے، چند روز قبل میلبرن میں اتوار کے روز 60 فیصد بارش کا امکان تھا لیکن اب پاک بھارت میچ کے بارش کی نظر ہونے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت میچ موسم کے بہتر ہونے کے انتظار میں گزر سکتا ہے۔
دوسری جانب ہفتے کو گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ سڈنی میں ہونا ہے، سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے منگل تک بارشوں کے پیشگوئی ہے۔
سڈنی میں 85 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے میدان میں اترنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔
تبصرے بند ہیں.