ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ کو 161 رنز کا ہدف

آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد اب 19 اوورز کا کھیل ہوگا۔

میچ میں آج اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی، قومی ٹیم نے 6 وکٹس کے نقصان پر 133 رنز بنائے ہیں۔

وارم میچ میں شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے اور اس میچ میں  13 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

کھلاڑیوں میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد ، آصف علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، محمد حسنین ، حارث رؤف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم آج کا وارم اپ میچ نہیں کھیل رہے جب کہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.