شاندار کیچ اور رن آؤٹ، وارم اپ میچ میں کوہلی کی فٹنس کے چرچے

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور 6 رنز سے شکست کھاگئی

اس میچ میں جہاں بھارتی بولر شامی جسپریت بمراہ کی جگہ ان ایکشن نظر آئے وہیں کوہلی کی فٹنس کے بھی چرچے ہورہے ہیں۔

وارم اپ میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے مقابلے کی کوشش کی اور اوپنر مچل مارش نے 18 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی اور 6 رنز سے شکست کھاگئی۔

میچ کے 18 ویں اوور میں ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ڈیوڈ کو رن آؤٹ کیا جس کے اگلے ہی اوور میں کوہلی نے پیٹ کمنس کا بہترین کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے  کوہلی کی فٹنس کو سراہا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.