ٹی وی اور ریفریجریٹر کی پیداوار 10 فیصد بڑھ گئی

کراچی……ملک میں مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑی تو عوام کو دیگر گھریلو آسائشی اشیاء کی خریداری کےلیے جیب سے کچھ اجازت مل ہی گئی ۔رواں مالی سال ٹی وی اور ریفریجریٹر کی پیداوار 10 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری 2015 ٹی وی کی پروڈکشن 5 فیصدبڑھ گئی ۔ایئر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر سمیت مختلف اشیاء کی مانگ میں اضافے کے سبب 7 ماہ کے دوران انکی پیداوار بھی 12 لاکھ یونٹس تک جاپہنچی ۔تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور شرح سود میں کٹوتی سے پیداواری لاگت گھٹنے کے علاوہ ملک میں مہنگائی کا زور بھی کم ہوا ہے جس سے عوام کیلئے بنیادی ضروریات کے علاوہ آسائشی اشیاء کی خریداری کیلئے بھی کچھ گنجائش ملی ہے جس سے ہوم اپلائنسز کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.