پاکستان میں ایل این جی درآمد کا آغاز ہوگیا

کراچی……پاکستان میں ایل این جی درآمد کا آغاز ہوگیا،68 ہزار کیوبک میٹر مائع گیس لانے والا جہاز کراچی کے پورٹ قاسم پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مائع قدرتی گیس کی درآمد کا آغاز ہوگیا، قطر سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر ایل این جی لے کر جہاز کراچی میں پورٹ قاسم پر پہنچ گیا ہے۔ قطر سے آنے والے جہاز میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر ایل این جی موجود ہے جس سےملک کو 15 روز تک 20 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ قطر سے آنے والے جہاز میں ایل این جی کو گیس میں منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جہاز 15 سال کیلئے وطن آیا ہے اور ایل این جی کی آئندہ آنے والی ہر شپمنٹ کو یہی جہاز گیس میں تبدیل کرے گا۔ اس موقع پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغا جان اختر نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی کی ہینڈلنگ کیلئے دوسرا ٹرمینل بھی قائم کیا جائے گا۔ ملک میں ایل این جی کی آمد سے بجلی اور صنعتوں سمیت کئی شعبوں کو گیس سپلائی مِن موجود قلت دور ہوسکے گی۔

تبصرے بند ہیں.