ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 925 ارب روپے کا

حکومت کی جانب سے تین ماہ کے دوران ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 925 ارب روپے حاصل کئے جائیں گے۔

کراچی) سٹیٹ بینک کے دسمبر سے فروری تک بلز اور بانڈز کی نیلامیوں کا کلینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ تین ماہ کے دوران حکومت ٹی بلز اور انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 925 ارب روپے حاصل کرے گی۔ تین، پانچ اور دس سال کی مدت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے ڈیڑھ سو ارب روپے حاصل ہونگے جبکہ تین، چھ اور بارہ ماہ کی مدت کے ٹی بلز کے ذریعے 775 ارب حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ حکومت حاصل شدہ آمدنی سے پچھلے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارہ پورا کرے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.