روئی کی قیمت میں مزید سو روپے فی من کمی ، کاشتکاروں کی مشکلات میں اضاف

پنجاب میں قیمت چار ہزار نو سو پچاس ، سندھ میں چار ہزار نو سو روپے فی من مقرر کر دی گئی

رحیم یار خان () ملک میں روئی کی قیمت میں سو روپے من کی مزید کمی ہوگئی ، قیمت چار سال دس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ، قیمتوں میں کمی سے کاشتکاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ پنجاب میں روئی کی قیمت چار ہزار نو سو پچاس جبکہ سندھ میں قیمت چار ہزار نو سو روپے من پر آگئی ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے سپاٹ ریٹ چار سال دس ماہ کی کم ترین سطح چار ہزار چھ سو پچاس روپے من پر آگئے ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ٹی سی پی کی جانب سے خریداری کے بڑے آرڈرز منسوخ کرنے سے قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ۔ بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد بھی قیمتوں میں کمی کا سبب ہے ۔

تبصرے بند ہیں.