عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک کا درآمدی بِل بھی کم

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث ملک کا درآمدی بِل بھی کم ہوگیا۔ جولائی سے اکتوبر تک تیل کے درآمدی بِل میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں تیل کا درآمدی بل پانچ ارب چھ کروڑ ڈالر رہا۔ ملک کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باعث خام تیل کی درآمد سات اعشاریہ سات فیصد کمی سے تیئس لاکھ پچیس ہزار ٹن رہی جبکہ تیل کی مصنوعات دو اعشاریہ چار فیصد اضافے سے پینتالیس لاکھ ٹن رہی۔ –

تبصرے بند ہیں.