بھارتی بسکٹس کی درآمد پرڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

رحیم یار خان:  کم ترین امپورٹ ڈیوٹیز کے باعث بھارت سے پاکستان میں سوتی دھاگے اور روئی کی بڑے پیمانے پر درآمد کے بعد اب بسکٹس کی بھی بڑے پیمانے پر درآمد شروع ہونے سے اب فلور ملز اور بسکٹس انڈسٹری کے بھی زبردست معاشی بحران میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں گندم کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث وہاں بسکٹس انڈسٹری کی پیداواری لاگت پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہونے اور بسکٹس کی پاکستان میں درآمدی ڈیوٹیز صرف 20فیصد ہونے کے باعث بھارت سے پچھلے کچھ عرصے کے دوران بڑے پیمانے پر بسکٹس کی درآمد ہو رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.